• bia_writes 16w

    ALLAH❤or insaan
    mai farak


    میں نے اس سے کہا میں بھی تم سے محبت کرتی ہوں ہر چیز سے زیادہ محبت اس نے کہا مجھے اسکی پرواہ نہیں۔ اگر میں الله سے یہ کہتی تو کیا وہ بھی یہی جواب دیتا۔؟ میں نے اس سے کہا میں نے کونسی غلطی کی ہے؟ اس نے کہا میں نہیں جانتا۔ میں اگر اللہ سے پوچھتی تو کیا وہ میرے سوال کا جواب نہ دیتا؟ میں نے اس سے کہا کہ میں نے پچھلے اس ایک سال تمہارے لیے کیا کیا نہیں کیا۔ اس نے کہا مجھے اسکی پرواہ نہیں۔ اگر میں اللہ کے لیے کچھ کرتی تو کیا اللہ کو بھی پرواہ نہ ہوتی؟ میں نے اس سے کہا میں نے ویسی زندگی گزاری ہے جیسی تم چاہتے تھے اس نے کہا میں کیا کروں؟ میں اگر یہی سال اللہ کی مرضی کی زندگی گزارتی تو اللہ یہ کہتا؟؟؟؟ میں نے اس سے کہا۔۔ تم مجھے بتاؤ کے میں کیا کروں کے تم خوش ہو جاؤ مجھ سے محبت کرنے لگو۔ اس نے کہا مجھے تمہاری ضرورت ہی نہیں ہے۔ مجھے تمہاری کوئی بات کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی میں اللہ سے یہ کہتی تو کیا وہ بھی یہی کہتا ۔ اللہ اور انسان میں یہی فرق ہے اللہ ٹھوکر نہیں مارتا۔ اور انسان بس ٹھوکر مارتا ہے۔
    ©bia_writes