• online_love 23w

    17-06-2021

    Read More

    ابھی کال اٹھائی ہی تھی کہ عصر کی اذان شروع ہو گئی. اس نے اذان کے پیچھے اذان دھرائی اور میں نے اس کے پیچھے... پھر وہ مجھے دیکھ کر مسکرانے لگا اور معمول کی طرح اپنے دن بھر کی داستان مجھے سنا رہا تھا اور میں سن رہی تھی... بات ہو ہی رہی تھی کہ کمرے میں انکل آ گئے. جماعت کا وقت ہو رہا تھا. اس نے بغیر اللہ خافظ بولے کال کاٹ دی. اور فوراً وضو کرنے چلا گیا.
    مجھے اس کی بہت سی باتوں میں یہ بات سب سے پیاری لگتی تھی وہ جس طرح اپنے والد صاحب کا احترام کرتا تھا.
    مسجد جانے سے پہلے اس نے مجھے مسج کیا " وہ ابو آ گئے تھے "
    پھر وہ نماز پڑھنے چلا گیا اور میں بھی...
    اس مختصر سی ملاقات نے جیسے دن بھر کی تھکان اتار دی تھی.