حمد
سبق ایسا پڑھا دیا تونے
دل سے سب کچھ بھلا دیا تونے
لاکھ دینے کا ایک دینا ہے
دِل بے مدعا دیا تونے
بے طلب جو مِلا ؛ مِلا مجھ کو
بے غرض جو دیا ؛ دیا تو نے
جس قدر میں نے تجھ سے خواہش کی
اس سے مجھ کو سوا دیا تو نے
داغ کو کون دینے والا تھا
جو دیا اے خدا دیا تو نے
©thoughtsofme
-
thoughtsofme 27w